: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،17نومبر(ایجنسی) راہل گاندھی کو کانگریس صدر بنائے جانے کی مانگ زور پکڑتی جا رہی ہے منگل کو راجستھان پارٹی سربراہ سچن پائلٹ نے کہا کہ کمان سونپنے کے لئے یہ صحیح وقت ہے کیونکہ پارٹی کو اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی خاطر تیار کرنے کی ضرورت ہے. سابق مرکزی وزیر مواصلات پائلٹ نے کہا کہ حالیہ بہار اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی اچھی کارکردگی سے پارٹی میں نئی جان آئی ہے اور اس کے کارکنوں کا حوصلہ بڑھا ہے اور تنظیم گزشتہ سال کے لوک
سبھا انتخابات میں شکست پر قابو پانے کے اشارہ دے رہا ہے. پائلٹ نے بہار میں پارٹی کی کارکردگی کا مکمل کریڈٹ راہل گاندھی کو دیا جہاں کانگریس نے 41 سیٹوں پر انتخاب لڑ کر 27 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی. پائلٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم 25 سالوں سے بہار میں اہم کھلاڑی نہیں تھے لیکن راہل گاندھی کی کوششوں کی وجہ سے، متحد ہوکر ٹکر دینے کی وجہ سے ہماری نشستوں کی تعداد گزشتہ اسمبلی انتخابات میں چار سے بڑھ کر اس بار 28 ہو گئی.